اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول ہوگئی۔
سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں۔
پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔
یاد رہے کہ آئی کیوب قمر کو چینی مشن چینگ 6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔
چین کے چینگ 6 کے مشن کا مقصد چاند کی سطح سے نمونے اکٹھا کرنا ہے۔