Gas Leakage Web ad 1

حافظ آباد،دامادنے کلہاڑیوں کے وار سے سسرکو قتل کردیا

0

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)حافظ آباد میں داماد نے کلہاڑیوں کے وار کر کے سسر کو قتل کر دیا، مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے ڈنگہ شمیر میں گزشتہ رات داماد حق نواز نے کلہاڑی کے وار کر کے سسر اللّٰہ دتہ کو قتل کر دیا۔

ملزم بیوی کے حصے کی زمین سسر سے مانگتا تھا، جبکہ مقتول اپنی زندگی میں بیٹی کو حصہ دینے پر راضی نہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.