قومی ہاکی ٹیم مسلسل دوسری فتح،میرٹ سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم کوجاتا ہے، رانا مشہود

0

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ لون سکیم رانا مشہور نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم شباز شریف کوجاتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل بہترین کارکردگی میرٹ پر سلیکشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بروقت توجہ سے ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ حل ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہاکی ٹیم ہماری توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔ جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ قومی ہاکی ٹیم ایک نئی ٹیم ہے اور اسے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔تمام قوم کو ہمارے ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر نی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.