گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہزاد خان نے نئے گورنر سے عہدے کا حلف لینا تھا۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرضیٰ کاکہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی ہے ۔تقریب حلف برداری 7 مئی شام چھ بجے ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.