sui northern 1

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

0
Social Wallet protection 2

ساہیوال (نمائندہ خصوصی)کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثہ سے بچ گئی جس کی ایک بوگی ڈیمج ہو گئی تھی اس بوگی کو کاٹ کر ڈیڑھ گھنٹے بعد ٹرین کو دوبارہ خانیوال سے روانہ کر دیا گیا۔

sui northern 2

بتایا گیا ہے کہ ٹرین جب خانیوال پہنچی تو کیرج کے عملے نے اطلاع دی اس کی ایک مسافر بوگی ڈیمج ہو چکی ہے بوگی کے پہیے جام ہو چکے ہیں اور یہ چلنے کے قابل نہیں ہے اگر اسے چلایا گیا تو ٹرین حادثہ کا شکار ہو سکتی ہے جس پر عملے نے بوگی کو مسافروں سے خالی کروایا اور مسافروں کو دوسرے ڈبوں میں منتقل کرنے کے بعد متاثرہ بوگی کو ٹرین سے علیحدہ کیا اور ڈیڑھ گھنٹے بعد ٹرین کو اوکے کر کے روانہ کر دیا گیا۔

ٹرین نے کراچی سے خانیوال تک کا سفر کر لیا اس دوران راستے میں کسی نے چیک نہیں کیا کہ اس ٹرین کی ایک بوگی ڈیمج ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.