لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے،عاطف اکرام کا عالمی یوم مزدورپرپیغام
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے یوم مزدور کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اپنے ابیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارا عظیم مذہب اسلام سماجی انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ لیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
عاطف اکرام نے کہاکہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں کا کردار اہم ہوتا ہے۔پاکستان کے پاس ایک بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے، لیبر فورس کو جدید ہنر فراہم کرنے کی ضرورت ہے،آج کا دن ملکی معاشی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔
انہوں نے کہاکہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔
مزدور خوشحال تو پاکستان خوشحال،آج کے دن عہد کریں کہ ہم اپنے آپ کو پاکستان کی خوشحالی کے لیے وقف کریں گے: عاطف اکرام