سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کا تربیتی کیمپ کا دورہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کا سپورٹس بورڈ کے زیرانتظام ہاکی تربیتی کیمپ کا دورہ، کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس بورڈ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع ہر سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ سلطان ازلان شاہ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ھوچکے ہیں۔
ملائشین ہاکی کنفیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹریننگ سیشن، میٹنگ شیڈول اور ایونٹ مینوئل کی تصدیق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آج موصول ھوچکی ھے۔
جسکی بابت تصدیقی جواب بھی بھجوا دیا ھے۔ حیدر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین دستیاب ٹیلنٹ کو بھجوایا جائیگا۔