لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور شدت پسند ذہنیت کے مالک ہیں،ہمیں علی امین گنڈا پور کی والدہ ،بہن اور بیٹیوں سے دلی ہمدردی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ یہ شخص اپنی زبان اور کردار سے ثابت کر رہا یہ پختونوں کے نام پر دھبہ ہے۔جیسا بدتمیز اور بے لگام ان کا لیڈر ہے ویسے ہی یہ خود ہیں۔
انہوں نے کہاکہہم نے تو سنا تھا پختون بڑے غیرت مند اور عورت کی عزت کرنے والے ہوتے ہیں؟علیکن علی امین گنڈا پور جیسا شخص پختونوں کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہاکہ ۔ایسے لوگ معاشرے میں عورت کی ترقی اور خوشحالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور ایک شر پسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے
عظمی بخاری نے کہاکہ مجھے پختونوں کی عورتوں کے ساتھ بھی دلی ہمدردی ہے،جو علی امین گنڈا پور جیسے شدت پسند ذہنیت کے مالک وزیراعلی کو برداشت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز کے متعلق علی امین گنڈاپور پہلے بھی زبان درازی کرچکا ہے
اگر تم نے ایسی زبان آئندہ استعمال کی تو تمہارے حلق سے وہ زبان کھنچ لیں گے۔