ایل ڈی اے اپنی کچی آبادیز میں جلد ترقیاتی کام کا آغاز کر رہا ہے،طاہر فاروق

0

لاہور(نیوزڈیسک)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ کی کچی آبادیز اور فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے خان کالونی، نواز شریف کالونی اور سینٹ میری کالونی کے رہائشیوں سے ملاقات کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کچی آبادی کے رہائشیوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔

ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز نے کچی آبادیز کو درپیش مسائل بارے رپورٹ پیش کی۔

اس  موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ایل ڈی اے اپنی کچی آبادیز میں جلد ترقیاتی کام کا آغاز کر رہا ہے۔

کچی آبادیز میں بہتر سہولیات، صفائی، سٹریٹ لائٹس، پیچ ورک سمیت دیگر کام کیے جائیں گے۔

کچی آبادیز کے مکینوں نے ڈی جی ایل ڈی اے کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے مجوذہ پلان بارے بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے انجینئرنگ ونگ کو آئندہ چند روز میں ایکشن پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے فیروز پور روڈ کے مختلف سیکشنز پر مجوزہ ترقیاتی کاموں کی سائٹ کا جائزہ لیا۔

قرطبہ چوک سے گجومتہ سڑک کے پیچ ورک، کرب سوٹز اور مرمت و بحالی کا کام کیا جائے گا۔

اس موقع چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر انجینئرنگ ہارون سیفی، ڈائریکٹر کچی آبادیز حمیرا بھی موجود تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.