sui northern 1

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ ،ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے رات گئے تھانہ سنبل اور بھارہ کہو کا دورہ کیا۔

sui northern 2

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت کی۔

ناقص کارکردگی پر تھانہ سنبل اور تھانہ بہارہ کہو کے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

دونوں تھانوں کے ایس ڈی پی اوز سے بھی وضاحت طلب۔

ڈی آئی جی آپریشنزنے کہاکہ پبلک سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

وہی ہماری ٹیم کا حصہ ہوگا جو کارکردگی دکھائے گا۔ایس ایچ او شہریوں کو 24/7 مہیا ہونا چاہئے۔ کسی بھی وقت کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے۔

ترجمان کے مطابق انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو مکمل کٹ کے ساتھ بھیجا جائے۔ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ پیشہ ور بھکاریوں کے متعلق احکامات کے متعلق کوتاہی پر کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.