sui northern 1

بے نظیر ہسپتال کوئٹہ میں90کے وی اے کا جدید سولر سسٹم نصب کرنے کا کام شروع

0
Social Wallet protection 2

کوئٹہ (نیوزڈیسک)ایم ایس شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر افضل زرکون کی کاوشوں سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوٸٹہ میں 90کے وی اے کا جدید سولر سسٹم نصب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔

sui northern 2

شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوٸٹہ کو 90کے وی اے سولر سسٹم یو این ایچ سی آر کی جانب سے فراہم کیا گیا۔

یو این ایچ سی آر کی جانب سے سولر سسٹم کی فراہمی شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوٸٹہ کے لیے گرانقدر تحفہ ہے۔ایم ایس شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوٸٹہ

آۓ روز بجلی کی لوڈشیڈنگ اور جنریٹر کے استعمال کے باعث ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہسپتال کے بجٹ پر غیر معمولی دباو تھا

سولر سسٹم کی تنصیب سے ہسپتال کو بجلی کے بل اور ہیوی جنریٹرز کے ڈیزل کی مد میں سالانہ کروڑوں کی بچت ہو گی۔ایم ایس شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوٸٹہ

ہسپتال کے زنانہ و مردانہ وارڈز ، او پی ڈی ، ایکسرے روم ، آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی اور ایڈمن بلاک کو سولر سسٹم سے منسلک کر دیا جاے گا۔ایم ایس شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوٸٹہشہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوٸٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر افضل زرکون کی روز اول سے کوشش ہے کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جاے

ہسپتال میں جدید طبی مشینری اور دیگر سامان کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی ڈونرز ایجینسیز کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، وزیر صحت بلوچستان سردار زادہ میر فیصل جمالی ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور سیکرٹری صحت عبداللہ خان کے ویژن کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوٸٹہ کو مثالی طبی ادارہ بنانے اور مریضوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ُپر عزم ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.