غذر(نیوزڈیسک) جشن بہاراں کمشنر گلگت ڈویژن فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح عثمان سٹیڈیم دماس میں ہوا۔
اس ٹورنامنٹ 22 ٹیمیں مد مقابل ہونگی،قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر محمد عاقب نے افتتاحی تقریب می بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ فٹبال کو ضلع غذر میں بہت پسند کیا جاتا ہے اس طرح کے اقدامات کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور عوام کے لیے تفریح کے مواقعے پیدا کرنا ہے ٹورمنٹ کا پہلا میچ یاسین اور دماس کی ٹیموں درمیان کھیلا گیا ۔
عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے آج کا میچ دیکھنے گراؤنڈ میں موجود تھے۔