گلگت (نیوزڈیسک)ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے ماندہ چولہوں کی ادائیگی کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چولہا پیکج کی بروقت ادائیگی کے عمل کو موثر اور شفاف بنانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان اور سپارکو کے درمیان جی۔ائی ایس کی سہولت کی فراہمی کیلئے ایم۔او۔یو پر دستخط ہوا ہے۔
،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) مشتاق ، کلکٹر دیامر بھاشا ڈیم کیپٹن (ر) عارف احمد اور سپارکو ڈاریکٹر سپارکو ہیڈ آفس گلگت کے درمیان ایم۔ او۔ یو پر دستخط ہوا اس موقع پر ڈاریکٹر واپڈا برائے کوارڈینیشن رحیم شاہ کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔
ترجمان نے کہا کہ جی ۔ائی ۔ایس کی سروس مہیا ہونے کے بعد لینڈ ایکوزیشن سمیت چولہا پیکیج کی ادائیگی میں تیزی آئے گی ،جی ۔ائی ۔ایس کی سہولت روینیو کے حکام کو زمین کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کرنے سمیت تعمیرات اور وہ مکانات کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ لفٹ آور کی ادائگی کے ریکارڈ کو ڈیجٹائزیشن کرنے میں مدد ملے گی ۔