عام خبریں

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل فتح اللّٰہ برکی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے فتح اللّٰہ برکی کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

وکیل صفائی ریاست علی نے کہا کہ ویڈیو دیکھ لیں فتح اللّٰہ برکی اکیلے ہیں، ان پر اقدام قتل کی دفعہ بھی لگا دی، کوئی میڈیکل یا شواہد نہیں۔

وکیل نے کہا کہ خاور مانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے، پولیس تو موجود ہی نہیں تھی، مقدمہ بھی خاور مانیکا نے نہیں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

وکیل ریاست علی کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو گئی، فتح اللّٰہ برکی کو بھی ضمانت دی جائے۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button