ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

جسٹس (ر) تصدق جیلانی نےانکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے الزامات پر جسٹس (ریٹائرڈ) تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے 6 ججز کے خط کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیے جانے کے کچھ دیر بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے الزامات پر ایک رکنی انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی گئی تھی، اور جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button