ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

اس وقت سیاست میں دو قسم کی تقسیم پیدا ہو چکی ہے، ملک محمد احمد خان

لاہور(نیوزڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اس وقت سیاست میں دو قسم کی تقسیم پیدا ہو چکی ہے، ایک گروپ مفاہمت تو دوسرا عدم استحکام چاہتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ معاشرے میں رواداری اور سیاسی ڈائیلاگ کا کلچر پیدا کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کتب میلے سجتے رہیں، نوجوانوں کے ہاتھ میں کتاب کا ہونا مثبت کلچر پیدا کرتا ہے، سوچ کا اختلاف بڑھ جائے تو ذاتی عناد بن جاتا ہے۔

 ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ انفرا اسٹرکچر کی کمی کے باعث بیروزگاری میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button