پاکستانتازہ ترین

انتخابی نتائج کو رات کے اندھیرے میں تبدیل کیاگیا،پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ انتخابی نتائج کو رات کے اندھیرے میں تبدیل کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر مرکزی رہنما سلمان اکرام راجہ کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن سے لے کر آر اوآفس آنے تک دھاندلی کی مثال بنائی گئی۔ فارم 45 کے مطابق جو نتائیج آنے تھے ان کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔ 8فروری کی رات میں ان سے جس حد تک دھاندلی ہو سکی کی گئی۔ 8فروری کو جو عوام نے ووٹ دیا تھا رات کے اندھیرے میں انکو تبدیل کر دیا گیا۔الیکشن سے قبل بھی تمام سیکیورٹی کو استعمال کیا گیا ۔
ریانہ ڈار کاکہنا تھا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا میں ایک گھریلو خاتون تھی۔خواجہ آصف نے مجھ پر جو ظلم کراے میں اس کے ظلم کے خلاف ڈٹ گئی۔میں ایک اکیلی ماں اس ظلم کے خلاف باہر نکلی خوف کے بت توڑ دیے۔سیالکوٹ کے لوگوں نے جس طرح میرا ساتھ دیا ۔سب ووٹ عمران خان کا تھا سب نے ساتھ دیا۔میں نے کہا سیاست کریں ظلم نہ کریں۔میں پوچھتی ہوں جب میرا سیاست سے تعلق نہیں تھا تو مجھ پر اتنا ظلم کیوں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button