ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

حکومت کے 21 ادارے واسا کے کروڑوں روپے کے نادہندہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب اور وفاقی حکومت کے 21 ادارے واسا راولپنڈی کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے۔

واسا ذرائع کے مطابق نادہندہ سرکاری محکموں کے 8 کروڑ 21 لاکھ 15 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں، نادہندہ ادارے واسا کے پانی کے وسائل استعمال کر کے بل ادا نہیں کرتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمۂ تعلیم کے ذمے ایک کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار سے زائد روپے جبکہ محکمۂ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے ذمے ایک کروڑ 93 لاکھ سے زائد روپے واجب الادا ہیں۔

ٹی ایم اے 3 کروڑ 28 لاکھ سے زائد روپے کا نادہندہ ہے جبکہ پولیس، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اور اسپورٹس بورڈ 71 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ صحت، میٹرو بس سروس اور پنجاب کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ ایک کروڑ سے زائد جبکہ ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ، آر ڈی اے اور پی ٹی سی ایل 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن، محکمۂ جنگلات، واپڈا، انکم ٹیکس بھی واسا کے نادہندہ ہیں۔

واسا راولپنڈی نے تمام نادہندہ محکموں کو بقایاجات ادا کرنے کے نوٹس جاری کر دیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button