واشک(نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے ضلع واشک میں مسافر بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو کے حکام کے مطابق حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، بس گوادر سے کوئٹہ جا رہی تھی۔