ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

بشکیک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اسحاق ڈار، امیر مقام آج کرغزستان جائینگے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام آج کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک جائیں گے۔

وزیرِ خارجہ بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ خارجہ پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا۔

بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

’جیو نیوز‘ کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں طالبات نے کہا کہ کئی گھنٹوں سے دروازے لاک کر رکھے ہیں، کھانے کو بھی کچھ نہیں ہے۔

پاکستانی طلبہ نے سیکیورٹی فراہم کرنے اور وطن واپسی کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب طلبہ سمیت 140 پاکستانی واپس لاہور پہنچے تھے جہاں ایئر پورٹ پر وزیر داخلہ نے واپس آنے والوں سے ملاقات کی تھی۔

وزیرِ داخلہ نے دہشت زدہ طالب علموں سے بشکیک کے حالات پوچھے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button