ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے،وزیرخزانہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے  کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے اور اس حوالے سے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے اور اس حوالے سے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے انٹرویو میں آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں کے ساتھ بات چیت کو مثبت قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور ساتھ دیا ہے جبکہ سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button