تازہ ترینشوبز

اننت امبانی کی شادی، بالی ووڈ اسٹارزکو کتنی کتنی رقم ملی ؟ اننیا پانڈے کا انکشاف

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی نوجوان ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اننیا پانڈے نےایشیا اور بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹےاننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز کو شرکت کے لیےدیے گئے معاوضے سے متعلق اہم بیان دیا۔

جب اننیا پانڈے سے سوال کیا گیا کہ کیا شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے فنکاروں کو معاوضہ دیا گیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ، ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ میں یہ نہیں سمجھ پائی ہوں کہ اگر ہم بالی ووڈ اسٹارز نے شادی کی تقریبات میں ڈانس کیا تھا تو اس کایہ مطلب ہے کہ ہمیں اس کے پیسے دیے گئے تھے۔

اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ اننت اور رادھیکا میرے بہت اچھے دوست ہیں اور میں اپنے دوستوں کی شادی پر اسی طرح ڈانس کروں گی۔

ہریتک روشن اور کترینہ کیف ایک سکرین پر ، مداح جھوم اٹھے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button