وزیر اعظم ہاؤس سائفر کی کاپی غائب،تحقیقاتی کمیٹی عائد
وفاقی کابینہ نے ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق آڈیوز کی تحقیقات کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور سینیئر وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کا تعین کرے گی۔
جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ’ڈپلومیٹک سائفر کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ متعلقہ ڈپلومیٹک سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاﺅس کے ریکارڈ سے غائب ہے۔