نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز2024 کا آغاز ہو گیا
نیشنل سٹوڈنٹس نیشنل گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے ،ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب
حکومت اگر ہمیں سپورٹ کریں تو ہم ان گیمز کا انعقاد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں کروا سکتے ہیں،مقبول ارائیں
اسلام آباد ( ) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز
کا آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی رنگا رنگ تقریب میں کھلاڑیوں نے اپنے مارچ پاسٹ کیا۔
ملک بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی ٹیموں کی شرکت کر رہی ہیں۔
نیشنل گیمز یکم فروری سے پانچ فروری تک اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رہیں گی
نیشنل گیمز میں والی بال ،فٹ بال،ٹیبل ٹینس،فٹ سال ،چیس، باسکٹ بال، جمناسٹک اور دیگر اتھلیٹکس کے مقابلے جاری رہیں گے۔نیشنل گیمز میں جیتنے والے بچوں کو بین الاقوامی سطح پر بھی کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا. افتتاح تقریب میں
قازقستان ،رومانیا، نیپال کے سفارت کاروں کے نمائندوں کے علاوہ وزیر گلگت بلتستان غلام محمد نے شرکت کی
آج کے ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس نے پاکستان سٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن کی اس کاوش کو سراہا اور یقینی دہانی کروائی کہ پنجاب سپورٹس بورڈ آپکے ایونٹس کو مستقبل میں سپورٹ کرے گا ،گیمز کا یہ سلسلہ سکولوں میں دوبارہ بحال ہونا چاہے ،گورنمنٹ آف پنجاب نے سپورٹس ایونٹ کے لیے سالانہ کلینڈر تیار کر لیا ہے جس میں روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کھیلوں کے مقابلہ بھی پنجاب بھر میں منعقد کیے جائے گا ، جلد ہی ہم پہلے ہوجانے والی کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں کروڑوں روپے کے انعامات دے رہے ہیں ،اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب ہونگے ، اس موقع پر صدر پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمیں اگر گورنمنٹ سپورٹ کرے تو ہم ان مقابلوں کا انعقاد پاکستان سمیت آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں کروانے کے لیے تیار ہیں