کھیل
پنجاب پریمیئرلیگ،راولپنڈی ٹیم کیلئے ٹرائلز بدھ کو ہونگے
پنجاب پریمیئرلیگ چار سے 11 ستمبر تک کھیلی جائے گی

راولپنڈی (نیوزڈیسک)اگلے ماہ شروع ہونے والی پنجاب پریمیئر لیگ(پی پی ایل ) ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے راولپنڈی ٹیم کے ٹرائل 28 اگست بروز بدھ صبح نو بجے ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پریمیئرلیگ جو چار سے 11 ستمبر تک کھیلی جائے گی اس لیگ میں راولپنڈی سمیت آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
مزیدپڑھیں:کشمیر سپریم لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
ٹورنامنٹ سے قبل راولپنڈی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹرائل 28 اگست بروز بدھ صبح نو بجے ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں ہوں گے۔
ٹرائلز میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹ توفیق عمر،نوید قریشی،آصف باجوہ اور دیگر پنڈی کے کوچز شرکت کریں گے۔