کھیل
اولمپکس، پاکستان20سال میں ایک بھی گولڈ میڈل جیت نہ سکا
پیرس (نیوزڈیسک)میں شروع ہونے والے اولمپکس میں 25 کروڑ کی آبادی کے ملک سے محض 7 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔
ان میں تین خواتین اور چار مرد شامل ہیں جو جیولین تھرو، تیراکی، 100 میٹر کی ریس اور نشانہ بازی کے کھیلوں میں شامل ہیں۔
ان سب میں سے ارشد ندیم سے جیولین تھرو میں کوئی تمغہ لینے کی اُمید ہے۔ بھارت سے اس بار 112 ایتھلیٹکس اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کی اولمپکس کمیٹی کے سابقہ صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حمید تھے جو 2004 سے 2024 تک کمیٹی کے صدر رہے جنکے 20 سالہ دور میں پاکستان اولمپکس میں ایک بھی میڈل نہیں جیت سکا۔
پاکستان اولمپکس کمیٹی کے موجودہ صدر کیپٹن ریٹائرڈ عابد قادر گیلانی ہیں۔