گلگت(مصعب خالق)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر سمیت 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان نےشہداء کے بلند درجات کی دعا کی ہے اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنیوالے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے، ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گےاور پوری قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم اور جذبے کیساتھ کھڑی ہے۔