پاکستان

آج جمہوری تاریخ کا اہم دن ہے، بیرسٹر گوہر

آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آج جمہوری تاریخ کا اہم دن ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے سامنے کچھ حقائق رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر 8 فروری کی تاریخ الیکشن کے لیے طےہوئی، الیکشن پرامن ہوئے، لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے،

انہوں نے بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے یہی پیغام دیا ہے کہ ہمیں غلامی ناقابل قبول ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو گزشتہ 2 سال سے مشکلات کاسامنا ہے، ہمیں لیویل پلیئنگ فیلڈ دینے کا کہا گیا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کے تمام نتائج کا فوری اعلان کیا جائے۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button