پاکستانکھیل

سیون ڈے ونٹر فیسٹ 2024،آئس ہاکی کا فائنل کل کھیلاجائیگا

گاہکوچ : سیون ڈے ونٹر فیسٹ 2024 کے دوسرے ایڈیشن کے آج مشہور خلتی جھیل میں دوسرے دن ائس ہاکی کے سیمی فائنل کھیلا گیا ، اس کے علاوہ ائس کرلنگ، ائس سکیٹنگ کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور علاقائی کھیل بھی کھیل کے مقابلے بھی ہوئے۔
ونٹر فیسٹ 2024 کے دوسرے دن کی کھیلوں کے مقابلوں کی مہمان خصوصی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں تھی اور انکے ساتھ صدر محفل مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان بھی موجود تھیں۔ مہمانان گرامی کی آمد پر ڈائریکٹر سیاحت اقبال حسین اور ڈپٹی کمشنر غزر طیب سمی صاحب نے ان کا استقبال کیا۔

ائس ہاکی کے دوسرے دن سیمی فائنلز کے مقابلے کھیلے گئے جن میں گلکن ونٹر کلب کا مقابلہ غزر ایگل سے رہا اور یاسین جانباز کا مقابلہ غزرفلائر سے رہا ۔
اج خواتین ٹیموں کے درمیان بھی ائس ہاکی کے مقابلے ہوئے جن میں خلتی ورسز یاسین فائنل کو پہنچی جبکہ بابا گندی ائس ہاکی ٹیم نے برونز میڈل حاصل کر لیا۔یاد رہے کہ کل اخری دن مقابلوں کا فائنل کھیلے جائے گا۔
اج سپیڈ ائس ہاکی کے مقابلے ہوئے جس میں پہلی پوزیشن گلگت نے جبکہ دوسری پوزیشن غذر فلائرز نے اور تیسری پوزیشن یاسین جانباز نے حاصل کی جبکہ لڑکیوں کے سپیڈ ائیس سکیٹ میں پہلی پوزیشن غذر فلائرز نے دوسری پوزیشن یاسین جانباز نے اور تیسری پوزیشن پھنڈر ائی بیکس کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔ یاد رہے کہ اس ونٹر فیسٹ میں کرلنگ کے بھی مقابلے کروائے گئے جس میں پہلی پوزیشن پھنڈر ائیبیکس ، دوسری پوزیشن کھر منگ نے اور تیسری پوزیشن غلکن ونٹر کلب نے اپنے نام کر لی۔ مہمان گرامی کو ثقافتی سٹالز کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں پر مہمانوں نے وہاں موجود ثقافتی اشیا میں دلچسپی کا اظہار کیا اور انتظامات کو سراہا۔

ونٹر فیسٹ کے دوسرے دن گرینڈ کلچر نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے مختلف زبانوں کے مشہور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور علاقائی موسیقی کے دھنوں پر شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔خون کو جمادینے والی سردی میں علاقائی دھنوں نے محفل کو گرما دیا اور لوگ جھومنے پر مجبور ہوئے۔ کلچر نائٹ کے آخر میں روشنی کے فانوس ہوا میں چھوڑے گئے جنہوں نے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔
مہمان خصوصی نے آخر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرمائی کھیلوں سے یہاں سرمائی سیاحت کو فروغ ملے گی اور خطے کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا اور معاشی سطح پر بھی ترقی کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے ونٹر فیسٹ کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور مقامی کمیونٹی کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button