پاکستانتازہ ترین

گیس کی بندش، عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ، شدید احتجاج

حب، بلوچستان (نمائندہ خصوصی): حب شہر کے مختلف یونین کونسلوں میں گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں اکثر گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دن اور رات کے اوقات میں سوئی سدرن گیس حکام کی جانب سے گیس کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق، گیس کی بندش کی وجہ سے نہ صرف کھانا پکانے میں مشکلات آتی ہیں، بلکہ رات کے اوقات میں ان کے بچے بھوکے سو جاتے ہیں اور صبح کے وقت وہ ناشتہ کیے بغیر اسکول جاتے ہیں۔ گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں وہ متبادل ایندھن کا انتظام نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ان کی قوت خرید سے باہر ہے۔ اس صورتحال نے ان میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور وہ احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ بلوچستان بالخصوص گورنر، وزیرِاعلیٰ، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور حب سوئی سدرن گیس حکام کو ہدایت دیں کہ کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ حب شہر کے باشندے سکون کا سانس لے سکیں۔

اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو شہری اپنے بچوں سمیت احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button