
ترکیہ اور امریکی سفارت خانے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔
روسی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
ولادیمیر پیوٹن نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ دہشتگردی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔