پاکستان

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کااچانک ڈہرکی کے مختلف بازاروں کا دورہ، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں معلوم کیں

میرپور ماتھیلو (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کااچانک ڈہرکی کی مختلف بازاروں کا دورہ، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں معلوم کیں، منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ، زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر ہوم مارٹ پر جرمانہ ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی ذیشان ارشد کو ہمراہ شہر کی مختلف بازاروں اور برف کارخانوں کا دورہ کرکے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں معلوم کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر ہوم مارٹ بیکرز پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور دکانداروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ ناموں پر عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیکری کی اشیاء سمیت برف پر کسی کو بھی منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے اس لئے تمام دکاندار نرخ نامے نمایان جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ گاہکوں کو اشیاء کی مقرر قیمتوں کے متعلق معلوم ہوسکے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button