کراچی(نمائندہ خصوصی)آج بھی ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں، دادو اور موہن جو دڑو میں پارہ 50 ڈگری کو چھو گیا۔
نوابشاہ، سبی اور تربت میں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بہاولپور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور مٹھی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈی جی خان، سرگودھا اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جہلم اور بنوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ساہیوال اور فیصل آباد میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔