پاکستان

رات میرے آبائی گھر میں چھاپہ ماراگیا، اسلام آباد ہوں، آجائیں گرفتار کرلیں، نعیم پنجوتھا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ رات میرے آبائی گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا، میرا پوچھا گیا کہ میں کہاں ہوں؟

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا نے کہا کہ اہل خانہ سے بدتمیزی کی گئی، میں اسلام آباد میں ہوں، آجائیں گرفتار کرلیں۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ آبائی گھر میں پولیس اور سادہ لباس ملبوس افراد نے توڑ پھوڑ بھی کی۔

دوسری جانب فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد کے آبائی گاؤں لڈھر ضلع جہلم میں رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا۔

حبا فواد نے کہا کہ پولیس نے گھر کی تصاویر بنائیں اور چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button