پاکستان

اب گھر بیٹھے پاسپورٹ کی تجدیدفری ایپ سے ممکن

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ویسے تو پاسپورٹ بنوانے کے لیے اکثر لمبی قطاروں میں گھنٹوں کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے مگر زائد المعیاد ہونے پر بھی یہی مشقت دوبارہ کرنا پڑتی ہے۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ یہ کام گھر بیٹھے بھی کرسکتے ہیں۔جی ہاں وزارت داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ایک نیا ای سروسز پورٹل متعارف کرایا ہے جس سے گھر بیٹھے میشن ریڈ ایبل پاسپورٹ کی تجدید یا ری نیو کرایا جاسکتا ہے۔
پاسپورٹ ری نیو کرنے کاطریقہ

1.پاسپورٹ فیس آسان ایپ ڈان لوڈ کرنے کے لیے گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور کھولیں
2.ایپ کھولیں اور اکاÆæنٹ بنانے کے لیے لاگ ان کریں۔
3.پاسپورٹ ری نیول درخواست منتخب کریں اور تمام مطلوبہ ڈیٹا درج کریں۔
4. اس مرحلے پر PSID کوڈ کو محفوظ بنائیں۔ ایپ فیس کے لئے PSID کوڈ تیار کرے گی۔
5.آپ موبائل والیٹ سروسز جیسے EasyPaisa اور JazzCash کے ذریعے ادائیگی استعمال کر سکتے ہیں۔لنک 1 بل کو منتخب کریں اور PSID کوڈ درج کریں (آخری چھ ہندسوں کے بغیر ) پاسپورٹ ایپ کھولیں اور ادائیگی چیک کریں۔
6.چیک اسٹیٹس” پر کلک کریں اور اپنا PSID درج کریں (آخری چھ ہندسوں کو مائنس کریں)۔ ایک بار جب یہ "ادائیگی” ہوجائے تو رسید ڈایون لوڈ کریں۔
7.ادائیگی کی رسید اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ پاسپورٹ آفس جانا ہے۔

8.پروسیسنگ کے وقت کا انتظار کریں۔پاسپورٹ آفس میں، ٹوکن حاصل کریں اور مطلوبہ عمل کو مکمل کریں۔ آپ کو اپنا پاسپورٹ جمع کرنے کے لیے مطلع کیا جائے گا۔ اس میں دو دن لگیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button