پاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے فواد چوہدری کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے مسلسل پی ٹی آئی کی قیادت اور پارٹی پلیٹ فارم پر تنقید کی اور سوشل میڈیا پر ہتک آمیز پوسٹس کے ذریعے پارٹی کے حامیوں کی کردار کشی کی کوشش کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فواد چوہدری نے 9 مئی اور 26 نومبر کے شہداء کے حوالے سے کوئی ہمدردی کا اظہار نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر ان واقعات پر غیر ضروری تبصرے کیے۔ فواد چوہدری کے سوشل میڈیا ہینڈل @fawadchaudhry کے ذریعے عمران خان کے رضا کاروں کے خلاف پوسٹس کی گئیں، جن میں پی ٹی آئی کے حامیوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے بار بار فواد چوہدری کو اس طرز عمل سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی، لیکن انہوں نے چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے باوجود اس بات کو نظر انداز کیا۔ پارٹی نے یہ بھی وضاحت کی کہ 2022 میں فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد بھی پارٹی کی کور کمیٹی کی طرف سے انہیں واپس لانے کی کوشش کی تھی، لیکن ان کی ہتک آمیز پوسٹس نے اس امکان کو ختم کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا ٹاکس سے پی ٹی آئی کی وابستگی کو ہٹا دیں اور پارٹی سے کسی قسم کی وابستگی ظاہر نہ کریں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کا طرز عمل پارٹی کے اصولوں کے برعکس تھا اور اس کی بنیاد پر ان کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button