انٹرنیشنل
امریکا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 8 زخمی
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا کی ریاست آرکنسا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا واقعہ گراسری اسٹور میں پیش آیا۔
زخمیوں میں دو پولیس افسر بھی شامل ہیں۔
حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور گرفتار کرلیا ہے