انٹرنیشنلایڈیٹوریل

امریکی صدر جوبائیڈن ساڑھے تین لاکھ ڈالر کے مقروض نکلے

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ چل بائیڈن کی تفصیلات کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق جو بائیڈن کے اثاثوں کی مالیت 10 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔

امریکی صدر کی اہلیہ جِل بائیڈن کے اثاثوں کی مالیت 26 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ امریکی صدر ساڑھے 3 لاکھ ڈالر کے مقروض ہیں اور صدر بائیڈن نے اپنا گھر رہن بھی رکھا ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق جِل بائیڈن پر ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کا قرض واجب الادا ہے جبکہ صدر بائیڈن کی آمدن میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button