پاکستانتازہ ترین

اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(نیوز ڈیسک)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دےدیا۔گزشتہ روز ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیا تھا جس دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رکن سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے، دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ کوئی محبت یا چاہت میں اسلام قبول کرتا ہے تو وہ افضل نہیں لیکن وہ اسلام میں داخل ہوسکتا ہے، ہم کسی کے دل کے معاملے کو نہیں جان سکتے کیا پتا وہ آگے جاکر عام مسلمان سے ایک اچھا مسلمان بن جائے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر سمیت 4 ارکان اسمبلی عمارت سے کود گئے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button