پاکستان

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

لاہور(مبارک محمود) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں اور مسائل سن کر احکامات جاری کئے ۔

آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل عرفان علی مرحوم کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا ۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد خالد رشید کی سروس بحالی کی درخواست ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو نظر ثانی کیلئے بھجوا دی ۔

سرگودھا کے ہیڈ کانسٹیبل کی اہلیہ کی جانب سے مالی امداد کی درخواست پر آر پی او سرگودھا کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

سرگودھا کے شہری محمد افتخار احمد کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ذاتی شنوائی کے بعد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

انسپکٹر احمد علی مرحوم کی بیوہ کوثر بی بی کی جانب سے بیٹے کی محکمہ میں بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم  دیا

آئی جی پنجان نے کہاکہ پولیس ملازمین اور شہریوں کی پیش کردہ درخواستیں پر فوری ایکشن سے ریلیف فراہم کیا جائے۔

پولیس ملازمین اور شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ موثر سپرویژن سے مقامی سطح پر یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button