اسلام آباد ،فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت ایکشن اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے،
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے دورانِ چکنگ (2895) گاڑیوں کو چیک کیا گیا، (1066) رنگ برنگے شیشے اور (800) فینسی نمبر پلیٹس اتار دی گئی جبکہ (183) گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی اور دیگر گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنرز نے اے ای ٹی اوز ، ٹریفک پولیس کے ہمراہ اسلام آباد میں گاڑیوں کو چیک کیا، جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی، اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن اب رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کو اتروانے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں سے فل فور رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کاروائی سے بچا جاسکے،
واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔