کھیل

ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا

پیرس(نیوزڈیسک)پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے میں میڈلز جیتنے والوں کی تقریب کے دوران  گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا،  بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔

مزیدپڑھیں:پیرس اولمپکس ،جیولین تھروکافائنل مقابلہ کچھ دیر میں شروع ہوگا

ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

پیرس میں پاکستانی پرچم بلند ہوگیا، قومی ترانہ بھی بجایا گیا، تقریب میں قومی ترانہ کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button