پاکستان

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتش زدگی کا واقعہ، چار ڈاکٹر گرفتار

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اتشزدگی کے واقعہ میں 11 بچوں کے ہلاکت پر چار ڈاکٹروں کو گرفتار کرا دیا۔

گرفتار ہونے والوں میں پرنسپل میڈیکل کالج عمران خان ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال رانا اختر محبوب اے ایم ایس ڈاکٹرز عثمان اور عمر فاروق شامل ہیں پولیس انہیں گرفتار کر کے نام لو مقام پر لے گئی۔

وزیراعلی پنجاب نے ساہیوال کہ ٹیچنگ ہسپتال میں چار گھنٹے تک خود انکوائری کی اور ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کو امدادی چیک بھی دی ہے ڈاکٹرز کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی ڈاکٹرز اور ہسپتال کے تمام عملہ نے شدید احتجاج کیا ۔

پورے ہسپتال کی تالا بندی کر دی ایمرجنسی اپریشن تھیٹر ال ڈور اور تمام وارڈز کو بند کر دیا گیا ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملے نے ہسپتال سے باہر نکل کر روڈ کو بند کر دیا اور شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف پورے پنجاب میں ہڑتال کی جائے گی روڈ اور راستہ بند ہونے کی وجہ سے وزیراعلی کو کچھ دیر ہسپتال میں رکنا پڑا جس کے بعد پولیس نے اپریشن کر کے راستہ کلیئر کر دیا جس کے بعد وزیراعلی پنجاب واپس لاہور ہیلی کاپٹر کے ذریعے چلی گئی۔

وزیراعلی نے 11 بچوں کی ہلاکت اور اتش زدگی کے واقعے کے خلاف مقامی طور پر بننے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا جس کے بعد وزیراعلی نے سیکرٹری پنجاب ہیلتھ کی سربراہی میں ایک نئی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے اس کمیٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعلی پنجاب مزید کاروائی کریں گی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button