پاکستان

عطاءاللہ تارڑ کا سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تسکین ظفر کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، تسکین ظفر ایک باصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں، ان کی وفات سے نہ صرف ریڈیو پاکستان بلکہ میڈیا انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تسکین ظفر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button