ایڈیٹوریلپاکستان

بلوچستان فلورملزایسوسی ایشن کا گندم کی نقل وحمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر اظہار تشویش

کوئتہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بلوچستان ریجن کے صوبائی چیئرمین سید ناصر آغا اور سینئر ممبرعبدالواحدبڑیچ نے محکمہ خوراک بلوچستان کے گندم کے نقل و حمل سے متعلق واضح احکامات کے باوجود اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں گندم کی بھر پور کاشت ہوئی ہے ایسے میں کسان گندم کی اچھی قیمت کےلئے پریشان ہیں تاکہ انہیں ان کی محنت کا صلہ مل سکے لیکن محکمہ خوراک بلوچستان کے گندم کی نقل و حمل سے متعلق واضح احکامات کے باوجود بھی بلوچستان میں دوسرے صوبوں سے اور کوئٹہ شہر میں گندم کی مال بردار گاڑیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے بلا جواز روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن اور ملک بھر میں گندم کی بھر پور کاشت ہوئی ہے ایسے میں کسان خریدار نہ ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہے حکومت گندم کی خریداری کے اعلان کے باوجود اس کی خریداری سے قاصر ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر بھی بہت زیادہ خریداری کی استطاعت نہیں رکھتا اور جو لوگ گندم کی خریداری کر رہے ہیں ان کی گندم سے لدی گاڑیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بغیر کسی حکم کے روک کر انہیں مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کر رہے ہیں اسی لئے ٹرانسپورٹرز بلوچستان کی طرف گندم لانے سے بھی کتراتے ہیں کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گاڑیوں کو بے جا کئی دنوں تک روکا جا رہا ہے۔

ہم وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، آئی جی ایف سی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صورتحال کا نوٹس لےکر گندم بردار گاڑیوں کو بلا جواز روکنے والے اداروں کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے احکامات دیں تاکہ گندم کی بلا تعطل سپلائی ممکن ہو سکے اور اگر حکومت سمجھتی ہے کہ بیرون ملک گندم اسمگل ہو رہی ہے تو وہاں سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم کے بیرون ملک اسمگلنگ کے بھی خدشات نہیں کیونکہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر گندم کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی مال بردار گاڑیوں کو روکے جانے سے صوبے میں گندم کی ڈیمانڈ اور سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ اس سے گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کا بھی خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گندم کا مناسب خریدار تب ملے گا جب گندم کی نقل و حمل میں کوئی رکاوٹ باقی نہ رہے انہوں نے کہا کہ ٹریکنگ پالیسی کا اعلان چینی اور کھاد کےلئے کیا گیا ہے مگر اس آڑ میں گندم کی گاڑیاں روکنا کسی طرح بھی درست اقدام نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button