کھیل

پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز جیت لیے

لاہور(نیوزڈیسک)ہنگری میں پاکستان باڈی بلڈرز نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز جیت لیے۔

پاکستان کے ارسلان بیگ نے سلور اور شہزاد قریشی نے برانز میڈل جیتا۔

ارسلان بیگ نے اسپورٹس فزیک اور شہزاد قریشی نے نوے کلوگرام میں میڈل جیتا۔

سہیل انور سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلی بار یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن میں حصہ لیا اور میڈلز جیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن نے بھی پاکستانی باڈی بلڈرز کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button