اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔علیزے شاہ نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مختصر کپڑے پہن کر بیلی ڈانس کررہی ہیں۔
علیزے شاہ کو ویڈیو میں بیلی ڈانس کرتا دیکھ کر صارفین سیخ پا ہوئے اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ علیزے شاہ وہ واحد شخصیت ہیں جو یہ کر کے بھی شہرت حاصل نہیں کر پارہیں۔
ایک اور صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا ایسا کچھ کرنے پر آپ کی ماما پٹائی نہیں کرتیں؟صارف نے لکھا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ علیزے شاہ کو اب مدد کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی اداکارہ انسٹاگرام پر اپنی بے باک تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔