کراچی کے علاقے اخترکالونی میں غلط انجکشن لگانے سے تین سالہ بچی شیزہ جاں بحق ہوگئی۔
اہلخانہ کے مطابق بچی کو تیز بخار کے باعث علاقے کے ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں شزہ کو انجکشن لگایا جس کے بعد بچی کے پاؤں پر زخم ہوگیا۔
اہلخانہ نے بتایا کہ انجیکشن لگنے کے بعد بچی کے پاؤں پر زخم ہوگیا، دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گئے تو پٹی باندھ کر ڈاکٹر نے واپس کردیا۔
اہلخانہ نے مزید بتایا کہ جب گزشتہ روز بچی کی طبعیت خراب ہوئی تو اسے جناح اسپتال لے جایا گیا اور اسپتال میں بچی دم توڑ گئی۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ 3 سالہ شزہ چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرکے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔