بھارتی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے انکار کے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان پر آئندہ ٹورنامنٹس میں شرکت کی پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔
معروف اردو صحافی و شاعر انتقال کر گئے
پاکستان کے اس فیصلے سے متعلق آج آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ متوقع ہے، جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ابھی تک آئی سی سی کو اپنے باضابطہ فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔
آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دیے جانے یا نہ دیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے باعث پاکستان کو پابندیوں اور ممکنہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم کو اگلے ٹورنامنٹ میں ممکنہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ آئی سی سی کے بعض اعلیٰ رکن ممالک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیلنے سے انکار بھی کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کیے جانے اور پی سی بی سے براڈ کاسٹر کو ہونے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔