sui northern 1

بھارتی بولر محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی کونسی پیشگوئی درست ثابت کی؟

0
Social Wallet protection 2

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے جنوبی افریقا کے سابق اسٹار کرکٹر ڈیل اسٹین کی پیشگوئی کو سچ کر دکھایا۔

 

sui northern 2

ڈیل اسٹین نے اوول ٹیسٹ سے قبل سوشل میڈیا پر پیشگوئی کی تھی کہ محمد سراج پانچویں ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیں گے۔ میچ کے اختتام پر سراج نے اسٹین کی اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا:

**”آپ نے کہا، میں نے کر دکھایا۔ آپ کا کہنا میرے لیے قابلِ قدر ہے۔”**

 

اوول ٹیسٹ میں محمد سراج نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری اننگز میں 104 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

محمد سراج نے میچ کے سنسنی خیز لمحے میں انگلینڈ کی آخری وکٹ حاصل کر کے بھارت کو 6 رنز سے فتح دلائی۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں "مین آف دی میچ” قرار دیا گیا۔

 

بھارت نے اس کامیابی کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کر لی، اور محمد سراج کی بولنگ کارکردگی کو کرکٹ حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.